منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی

04 اگست, 2025 20:18

راولپنڈی :ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی ممکنہ سرگرمیوں کے پیش نظر راولپنڈی میں 4 سے 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی۔

 

پابندی کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحے کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔ حکم کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اہم شاہراہوں پر رکھی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔