منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے: طلال چوہدری

05 اگست, 2025 17:51

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کی رہائی سے متعلق کہا ہے کہ پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اور اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے۔ 

طلال چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےخلاف کسی دشمن ملک نے اتنی لابنگ نہیں کی جتنی پی ٹی آئی نے کی، کنفیوژن اور تقسیم پی ٹی آئی کےاندرہے، احتجاج کریں، سو بارکریں، ہم گرفتارنہیں کریں گے تاہم آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور، قانون 80 سال کا توڑے  یا 18 سال کا، یہ ایک جیسی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنے احتجاج کے پروگرام سے انتظامیہ کو آگاہ کیوں نہیں کرتے، آپ آگاہ کریں تو ہم سکیورٹی دیں گے، ڈپٹی کمشنر کو ڈاک کے ذریعے تین روز قبل آج کے احتجاج کا خط ملا، اس خط پر لکھے نمبروں پر کسی سے رابطہ نہ ہوا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر اور پی ٹی آئی کے احتجاج پر میٹنگ کی،  میٹنگ میں سب کوکہا کہ ان سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہاں احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا، میڈیا سے رات 10 بجے خبر ملتی ہےکہ کے پی ہاؤس میں اکھٹے ہوں گے اور اڈیا لا جائیں گے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کہ مجمع اکٹھا ہو اور یہاں سے اڈیالا جیل یا کسی جگہ پر حملہ کرے، یہ اپنے پروگرام سے متعلق ہمیں اطلاع کیوں نہیں دیتے، انتظامیہ کو آن بورڈ کیوں نہیں لیتے، یہ ہر اس دن اور موقع پر احتجاج کرتے ہیں جس دن سے پاکستان کا کوئی قومی مفاد وابستہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، مجھے آج کے دن تک عمران خان کے بچوں کے نائیکوپ یا ویزے کا ٹریکنگ نمبر نہیں دیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔