بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیمنٹ سسٹم سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

Big good news regarding Benazir Income Support Program payment system!
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیمنٹ سسٹم سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے 13 اگست سے نئے براہِ راست بینک اکاؤنٹس پر ادائیگی کے نظام "صحت اکاؤنٹس” کا پائلٹ مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت ملک کے سات بڑے اضلاع میں مستحق خواتین کو براہِ راست اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں مالی امداد وصول کرنے کی سہولت دی جائے گی۔
بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ یہ نظام روایتی نقدی منتقلی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، شفاف اور باوقار ہوگا، جس سے خواتین خود مختاری کے ساتھ اپنے فنڈز تک آسان رسائی حاصل کر سکیں گی۔
پائلٹ منصوبہ 14 اگست سے کراچی، لاہور، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد اور پشاور میں شروع کیا جائے گا، جہاں مالی امداد براہِ راست ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔ اس کے علاوہ خواتین کے لیے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ 21 جون 2025 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے "بینظیر ہنرمند پروگرام” کا افتتاح کیا، جس کے تحت بی آئی ایس پی سے مستفید خواتین اور ان کے خاندانوں کو عالمی معیار کی فنی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی آج عالمی شہرت یافتہ فلاحی پروگرام بن چکا ہے اور مختلف ممالک کے وفود نے اس ماڈل پر مبنی پروگرام بنانے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ یہ پروگرام مستحق خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












