انٹرمیڈیٹ اسناد کی تصدیق کیلئے مکمل آن لائن سسٹم کا آغاز

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کے طلباء کیلئے خُوشخبری
کراچی: انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے اسناد کی تصدیق کے لیے مکمل آن لائن سسٹم کا آغاز کر دیا۔
آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی اسناد کو بین الاقوامی معیارات پر پورا اتارنے کی بھی مکمل تیاری کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے پڑھ کر آئے بچے بذریعہ آئی بی سی سی پاکستان کے سسٹم میں داخل ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر ملاح نے کہا کہ انٹربورڈز کوآرڈینیشن کمیشن نے اسناد کی تصدیق کے لیے آن لائن سسٹم شروع کردیا ہے، اب طالب علموں کو سربمہر لفافوں میں اصل اسناد بھیجنے کے بجائے اسکین کاپی آن لائن بھیجنا ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئی بی سی سی تصدیق کا عمل مکمل کرکے کیو آر کوڈ دے گا، کیو آر کوڈ اسکین کرکے بیرون ملک کوئی بھی تعلیمی ادارہ براہ راست اسناد کی تصدیق کر سکے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











