منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

بھارت جمہوری ہے تو کشمیریوں کو اپنے لیے فیصلہ کرنے کا حق دینا ہوگا، اسحاق ڈار

05 اگست, 2025 14:15

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت جمہوری ہے تو کشمیریوں کو اپنے لیے فیصلہ کرنے کا حق دینا ہوگا۔

اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد کا پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جمہوری ہے تو کشمیریوں کو اپنے لیے فیصلہ کرنے کا حق دینا ہوگا، کشمیر پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی موجودہ حکومت مقبوضہ کمشیر پر اپنے قبضے کو مزید مضبوط کر رہی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ وادی کو یونین ٹیرٹری قرار دینے کی طرف کوئی پیشرف کر سکتی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دیگر بھارتی ریاستوں کی طرح بنانا اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش قبول نہیں کریں گے، بھارتی سپریم کورٹ کسی بین الاقوامی تنازع پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کرانے کو تیارہے، یہ واقعہ دراصل بھارت کا فراڈ تھا اور بھارت نے پہلگام پر جھوٹ بولا لیکن ان کی قسمت خراب تھی۔

نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یوم استحصال کشمیر پر ملک میں سیاسی احتجاج کی مذمت کرتے ہیں، آج کے دن سیاسی احتجاج کرکے کیا بھارت کو پیغام بھیجا جارہا ہے؟ سال میں 365 دن ہیں اس کے علاوہ بھی کسی دن کال دی جا سکتی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔