منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ترک حکومت نے سربراہ پاک بحریہ کو اعلیٰ عسکری اعزاز سے نواز دیا

05 اگست, 2025 11:30

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو "لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز” سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ترک نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے ملاقات بھی کی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں بھی کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔

پاک بحریہ کے ملجم پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے سربراہ پاک بحریہ نے استنبول نیول شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا، گولچک نیول بیس کے دورے کے موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا بھی مشاہدہ کیا۔

 نیول چیف نے ترکش جہاز سمیت متعدد نیول تنصیبات کا دورہ کیا اور مصطفٰی کمال اتاترک کے مزار پر پھول رکھے، سربراہ پاک بحریہ کے دورہ ترکیہ سے دونوں برادر ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔