ایران سڑک کے ذریعے جانے پر پابندی کیوں لگائی؟ وزیر دفاع نے بتا دیا

40 ہزار پاکستانی زائرین کی گمشدگی: ایران، عراق اور شام کے سفر کے بعد کہاں چلے گئے؟
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بذریعہ سڑک ایران جانے پر جائز وجوہات کے سبب پابندی عائد کی گئی ہے۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اہل تشیع بھائیوں کے بذریعہ سڑک ایران جانے پر جائز وجوہات کے سبب پابندی عائد کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانی حکومت کو کہا ہے کہ وہ کوئٹہ سے پرواز چلائے جس کے بعد ایران نے کوئٹہ سے زائرین کے لیے ایک پرواز شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوتھا دن ہے اشتہار دیا ہےکہ ہماری نجی فضائی کمپنیاں بھی ایران کے لیے پرواز چلاسکتی ہیں، ہم نے نجی لائسنس ہولڈرز کو بھی اجازت دی ہے۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان سے جانے والے 40 ہزار زائرین عراق، شام اور ایران جاکر کہیں غائب ہوگئے۔
اس خبر پر وزیر مذہبی امور نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان کے پاس غائب ہونے والے زائرین کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، عراق، ایران اور شام نے بھی پاکستان سے یہ مسئلہ اٹھایا تھا، اب حکومت نے زائرین کو منظم کرنےکے لیے ایک نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ رواں سال اربعین کے لیے براستہ بلوچستان جانے کی اجازت نہیں ہوگی، براستہ بلوچستان اربعین کے لیے زائرین ایران یا عراق نہیں جاسکتے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











