پنشنرز کیلئے اہم خبر آگئی

Government gives great news to pensioners and salaried employees
سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دیدی گئی۔
پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے 28ویں اجلاس میں 130 نکات پر مشتمل وسیع ایجنڈے کی منظوری دی گئی، جس میں عوامی فلاح، تعلیم، صحت، حفاظتی انتظامات، سرمایہ کاری، فلڈ ریلیف اور گورننس کے حوالے سے اہم فیصلے شامل تھے۔
اجلاس میں جیلوں میں قیدیوں کے لیے صنعتی منصوبوں کے قیام اور انہیں مزدوری کے بدلے اجرت دینے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی جیلوں میں تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت بھی دی گئی۔ کسان کارڈ اسکیم کی کامیابی کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے تحت 6.9 لاکھ کسانوں کو 93 ارب روپے جاری کیے گئے، جن میں سے 47 ارب روپے زرعی مداخل پر خرچ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام کے تحت نئے ٹریکٹر ساز کارخانوں کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ نے پیٹرول پمپس کے قیام کے لیے آن لائن درخواست نظام کی منظوری دی، جس کے تحت سرمایہ کار صرف چھ دستاویزات جمع کروا کر این او سی حاصل کر سکیں گے۔ مزید برآں، اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو 90 روز کے اندر پنجاب بھر میں نافذ کرنے اور ایکسل روڈ مینجمنٹ کے فوری نفاذ کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ واسا کے دائرہ کار کو مزید 13 شہروں تک بڑھانے اور پانچ ڈویژنز میں اس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









