منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

برطانوی ہائی کمشنر کا قومی ایئرلائن کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد کا سفر

06 اگست, 2025 21:21

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد کا سفر کیا ہے.

انھوں نے اس سفر کی جھلکیاں اپنی ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

برطانوی ہائی کمشنر  نے پی آئی اے کی سروسز کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی پی آئی اے کی براہِ راست پرواز سے مانچسٹر روانہ ہوں گی۔

جین میریٹ کا ہوابازی کے شعبے سے ذاتی شغف انھیں جہاز کے کاک پٹ تک لے آیا، جہاں انہیں پی آئی اے کے کپتان کی جانب سے فلائٹ کے آپریشنز اور پرواز کی بریفنگ دی گئی۔

پی آئی اے کے سی ای او نے برطانوی ہائی کمشنر کی عزت افزائی کے لیے انھیں اعزازی ہواباز کا درجہ دیا اور باقاعدہ طور پر کپتان کی کیپ پیش کی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر پی آئی اے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں قومی ایئرلائن کے ساتھ سفر کر کے خوشی ہوئی اور وہ مستقبل میں بھی اس کا انتخاب کریں گی۔

پی آئی اے کے سی ای او نے ہائی کمشنر جین میریٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطوں کی بحالی میں ان کے اہم اور مسلسل تعاون پر خراجِ تحسین پیش کیا، اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔