منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے فیلڈ مارشل کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

06 اگست, 2025 10:10

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل سید آصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید آصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر بننے کی خبریں بے بنیاد ہیں، معرکہ حق کے بعد کیے جانے والے سیاسی تبصرے مسترد کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے بھارتی دہشت گردانہ حملوں کا فوجی کارروائی کے ساتھ جواب دینے کا عزم کیا۔

دی اکانومسٹ نے سوال کیا کہ پاکستان بھارتی فوجی کارروائی پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ ہم اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی، بھارت کو سمجھنے کی ضرورت ہے وہ بھی  ہر جگہ مارے جاسکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔