مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال کی موت طبعی نہیں تھی، تہلکہ خیز انکشافات

Former Governor of Occupied Kashmir Satya Pal's death was not natural, shocking revelations
مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کی موت طبعی نہیں تھی- کیا بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے خدشات درست ہیں؟
ستیہ پال ملک ںے آخری ٹویٹ میں لکھا چاہے رہوں یا نہ رہوں، قوم کو سچ بتاؤں گا۔ مجھ پر حکومت کی طرف سے رشوت اور دھمکیوں کا بے انتہا دباؤ ہے۔
کیا ستیہ پال ملک کی موت کی وجہ ان کی بھارتی حکومت سے کھلم کھلا اختلافات تھے؟ کیا ان کی خاموشی سے انکار اور آخری انٹرویو موت کا باعث بنے؟
سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کو بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر پالیسیز پر خاموش رہنے کے لیے مسلسل دھمکیوں کا انکشاف
سیتہ پال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا وزیراعظم مودی کو کرپشن سے کوی مسئلہ نہیں ہوتا۔ مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف مذہبی امتیاز برتتی ہے۔
ستیہ پال آخری ایام میں ایک معمولی گورنمنٹ اسپتال میں رہے۔ ان کے دل اور گردوں کے مسائل کو جان لیوا بن جانے دیا گیا۔ کئی ماہ معمولی اسپتال میں زیر علاج رہتے ہوئے بھی ستیہ ملک نے جھکنے سے انکار کر دیا۔
ستیہ پال پر 2023 کے بعد انٹرویوز دینے پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی۔ اپنے اس انٹرویو میں ستیہ پال ملک نے واضح طور پر کہا: مجھے آخری وقت میں آرٹیکل 370 ہٹانے کا بتایا گیا تھا، دہلی حکومت نے منہ بند رکھنے پر مجبور کیا۔
آخری انٹریو میں انھوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا 5Aug 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے وقت بی جے پی نے مجھے بطور“ربر سٹیمپ” استعمال کیا۔ ستیہ پال کا کہنا تھا مجھے آرٹیکل 370 ہٹانے کے لیے بس ایک رات پہلے اعتماد میں لے کر خاموشی کا پابند بنایا گیا، میرا کوئی اختیار نہ تھا۔ پلوامہ حملے پر بیان نہ دینے کے لیے میرے اوپر شدید حکومتی دباؤ تھا- مودی نے کہا اس پر خاموش رہیے۔
خاندانی ذرائع سے تہلکہ خیز انکشافات
خاندانی ذرائع کے مطابق ستیہ پال پر سی بی آئی کا شدید دباؤ تھا۔ انھیں سیاسی تنہائی پر مجبور کر دیا گیا تھا۔ ستیہ پال اپنے قریبی دوستوں میں بھارتی گورنمٹ کے ہاتھوں ٹشو پیپر کے طور پر استعمال ہونے پر بہت پریشان تھے۔
ستیہ پال ملک کے قریبی رشتے داروں نے بتایا کہ: انھیں زبانی دھمکیاں دی گئیں کہ اگر زبان کھولی تو انجام بھگتنا پڑے گا۔ اہل خانہ کا دعویٰ سامنے آیا کہ حالات اتنے دباؤ والے تھے کہ وہ نفسیاتی دباؤ اور دل اور گردوں کے امراض میں مبتلا ہوگئے۔ ان کے مطابق، کشمیر میں کی گئی کارروائی ان کے ضمیر پر بوجھ بن چکی تھی۔
صحت بگڑنے کے بعد اچانک گردے فیل — موت کی وجوہات پر شکوک
اہم سوالات جس کے بھارتی حکومت کو جواب دینا ہوں گے:
گردوں کی بیماری اور علاج ایک معمولی سرکاری اسپتال میں، کیا سابق گورنر پر اچھے علاج معالجے کے دروازے بند کر دیے گئے تھے؟
موت کا غیر معمولی دن—5 اگست، آرٹیکل 370 کی چھٹی سالگرہ ایک اتفاق ہے یا مودی حکومت کو اپنے مخالفین کو پیغام؟
کیا یہ محض اتفاق ہے کہ جس شخص نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا اعلانAug 2019 5 کو کیا، وہ اسی دن خاموشی سے دنیا چھوڑ گیا؟
کیا ستیہ پال کو بی جے پی نے سیاسی طور پر استعمال کیا اور پھر تنہا چھوڑ دیا؟
کیا ان کی موت کا تعلق ان انٹرویوز سے ہے جن میں انھوں نے حکومت کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا؟ انکا آخری ٹوئٹ کس کی دھمکیوں اور دباؤ کو بے نقاب کرتا ہے؟
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












