اسرائیلی حملوں سے غزہ مکمل تباہی کا شکار ہوچکا ہے، عاصم افتخار

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ مکمل تباہی کا شکار ہوچکا ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا انخلا امداد کی ترسیل اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ مکمل تباہی کا شکار ہوچکا ہے، جنگ ختم ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں، قرارداد 2735 جنگ کے خاتمے کا مکمل روڈ میپ پیش کرتی ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے واقعے کی اصل وجہ کو نہیں بھولنا چاہیے، اسرائیل نے طویل عرصے سے فلسطینی سرزمین پر قبضے کیا ہوا ہے۔
مندوب کا کہنا تھا کہ القدس شریف آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے، دو ریاستی حل پر عملدرآمد سے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ اور غیر قانونی جنگ سے فلسطینی عوام مصائب کا شکار ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









