بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظائف میں کٹوتی کی شکایت کیسے درج کروائیں؟ طریقہ جانیں

How to File a Complaint About Deduction in Benazir Income Support Program Stipends? Learn the Process
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظائف میں کٹوتی کی شکایت بآسانی درج کروائی جا سکتی ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے مستفید ہونے والے افراد کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت وظائف کی رقم میں کٹوتی کی شکایت بآسانی درج کروائی جا سکتی ہے۔ اگر کسی مستحق کو وظائف کی مکمل رقم نہیں مل رہی تو وہ قریبی بی آئی ایس پی کے تحصیل دفتر جا کر اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے۔
شکایت کے اندراج کے لیے متعلقہ تحصیل دفتر میں موجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا کسی ذمہ دار افسر کو وظیفے میں کٹوتی سے متعلق آگاہ کریں اور "شکایت برائے خردبرد” کا فارم طلب کریں۔ فارم میں اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر، رقم وصولی کی جگہ اور کٹوتی کی تفصیلات درج کریں۔
فارم مکمل کرنے کے بعد شکایت کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگا، اور اگر شکایت درست ثابت ہوئی تو رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کارروائی مکمل ہونے پر متاثرہ فرد کو اس کی کاٹی گئی رقم واپس کر دی جائے گی۔
علاوہ ازیں کسی بھی نوعیت کی شکایت کی صورت میں بی آئی ایس پی کی ہیلپ لائن 0800-26477 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ شکایت درج کراتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ اور وہی موبائل نمبر ساتھ لے جانا ضروری ہے جو رجسٹریشن کے وقت فراہم کیا گیا ہو۔ اگر کسی فرد کو شکایت فارم بھرنے میں دشواری ہو تو دفتر میں موجود عملہ تعاون فراہم کرے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












