منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

نادرا نے شہریوں کی سب سے بڑی مشکل حل کردی؛ زبردست سہولت متعارف

06 اگست, 2025 14:31

نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار آسان بنا دیا۔

نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار مزید آسان بنا دیا ہے، جس کے تحت اب وراثتی جائیداد خواہ کسی بھی صوبے میں واقع ہو، درخواست گزار ملک بھر میں نادرا کے کسی بھی مرکز پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

 ترجمان نادرا کے مطابق ملک بھر میں قائم 186 جانشینی سہولت مراکز اب تمام صوبوں کی درخواستیں وصول کریں گے۔ یہ مراکز اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں فعال ہیں۔

قانونی ورثا اپنی بائیو میٹرک تصدیق نادرا کے کسی بھی قریبی مرکز پر کرا سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی دستیاب ہے۔ اس سے قبل جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست صرف اسی صوبے میں دی جا سکتی تھی جہاں متعلقہ جائیداد واقع ہوتی تھی۔

 نادرا ہیڈکوارٹرز نے اس نئے اور سہل طریقہ کار کے حوالے سے تمام متعلقہ مراکز کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اب شہریوں کو وراثتی دستاویزات کے حصول میں مزید آسانی میسر آئے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔