منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

"جان سے پیارا پاکستان”: معرکہ حق یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری

06 اگست, 2025 13:20

یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

نغمے میں وطن سے محبت اور قومی اتحاد کا جذبہ خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے عزم، حوصلے اور تیاری کو نغمے کے بولوں میں بھرپور طریقے سے سمویا گیا ہے۔

ملی نغمے میں دشمن کو دوٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ ’’اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے‘‘۔

نغمہ قومی یکجہتی، امن اور تمام مذاہب کے افراد کے اتحاد کا خوبصورت پیغام دیتا ہے۔ ’’اس قوم میں شانہ ہیں کھڑے ہندو اور سکھ عیسائی بھی‘‘ پاکستان کی اصل پہچان مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد ہے۔

نغمے میں کسان، مزدور، لوہار سب کو ملکی ترقی کا ستون قرار دیا گیا۔

’’ہر شہری نے وطن سے وفا کی قسم کھائی ہے‘‘ یہی قومی اتحاد کی طاقت ہے، ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ ملی نغمہ قوم کے جذبات، وفا، قربانی اور حب الوطنی کی آواز بن گیا۔

یہ نغمہ نہ صرف ایک ترانہ ہے، بلکہ ایک جذبہ ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں وطن کے لیے محبت، اتحاد اور قربانی کا عہد تازہ کرتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔