سرکاری ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی؛ وزیراعظم کا اہم فیصلہ

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی جانب سے اوقاتِ کار کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لےلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی جانب سے اوقاتِ کار کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام وزارتوں، ڈویژنز، وفاقی محکموں، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین مقررہ وقت پر دفاتر میں موجود ہوں اور حاضری کے نظام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود بھی وقت کی پابندی کا عملی مظاہرہ کریں اور ملازمین کے لیے ایک مثال قائم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری امور کی بروقت انجام دہی اور عوامی سہولت کے لیے وقت کی پابندی ناگزیر ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کے سیکرٹری کامران علی افضل نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکرٹریز کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فوری اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












