اورنج ٹرین اور میٹروبس میں سفر کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for Orange Train and Metro Bus commuters
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس سے پرانا ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
اب شہریوں کو ماس ٹرانزٹ سروسز کے لیے ٹوکن خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ انہیں ایک جدید "ٹی کارڈ” فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے میٹرو بس اور اورنج لائن سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ سروسز استعمال کی جا سکیں گی۔
یہ نیا ٹی کارڈ ای ٹرانزٹ ایپ کے ذریعے آن لائن حاصل کیا جا سکتا ہے، جب کہ شہری 1762 پر کال کرکے ایجنٹ کے ذریعے بھی اس کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سہولت کے بعد کیش لیس ٹریول ممکن ہو جائے گا، جو کہ نہ صرف وقت کی بچت کا باعث بنے گا بلکہ جدید نظام کی طرف ایک اہم پیش رفت بھی ہے۔
حکومت نے جلد ہی عوامی آگہی مہم کے آغاز اور کارڈ کی باقاعدہ فراہمی کا اعلان کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس کے بعد پرانا ٹوکن اور آر ایف آئی ڈی سسٹم مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












