گاڑی اور موٹر سائیکل کی ملکیت کیسے تبدیل کروائیں؟ مکمل طریقہ کار جانیے

Great news for those registering vehicles.
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے گاڑی یا موٹر سائیکل کی ملکیت کی منتقلی کے لیے نیا اور باقاعدہ طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
نئے نظام کے تحت اب گاڑی یا موٹر سائیکل خریدنے اور فروخت کرنے والے افراد کو نادرا یا ای سہولت مرکز سے بایومیٹرک تصدیق کرانا ہوگی، جس کے بغیر منتقلی کا عمل ممکن نہیں ہوگا۔
گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے لیے ایک مکمل طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے۔ اس کے تحت سب سے پہلے فروخت کا معاہدہ اسٹامپ پیپر پر تیار کیا جائے گا، جس پر خریدار اور بیچنے والے دونوں کے دستخط ضروری ہوں گے۔ اس کے بعد کراچی میں سوک سینٹر یا متعلقہ ایکسائز دفتر میں جا کر ٹوکن حاصل کرنا ہوگا اور درخواست فارم جمع کرانا ہوگا۔
درخواست کے ساتھ تمام لازمی دستاویزات، بشمول شناختی کارڈ کی نقول، پاسپورٹ سائز تصاویر، رجسٹریشن بک یا اسمارٹ کارڈ اور کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوں گے۔
فیس کی ادائیگی آن لائن یا دفتر میں کی جا سکتی ہے، جس کے بعد دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد باضابطہ رسید جاری کی جائے گی۔ حتمی منظوری کے بعد 5 سے 15 ورکنگ دنوں میں خریدار کے نام پر اسمارٹ رجسٹریشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق بیچنے والے کو اصل رجسٹریشن بک یا اسمارٹ کارڈ، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، دستخط شدہ درخواست، فروخت کا معاہدہ، کلیئرنس سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ سائز تصویر فراہم کرنا ہوگی۔ دوسری جانب خریدار کو شناختی کارڈ کی کاپی، تصویر، ویلیڈ وہیکل ٹیکس سرٹیفکیٹ، رہائش کا ثبوت (یوٹیلیٹی بل یا کرایہ نامہ) اور گاڑی کے معائنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












