پنجاب میں میٹرک بورڈ امتحان کے بجائے نیا نظام متعارف

Important Decision Made Regarding Schools in Punjab
لاہور: محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ میٹرک کے روایتی بورڈ امتحان کی بجائے بچوں کا اسیسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اسیسمنٹ ٹیسٹ سے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج میں بہتری آئے گی، اسیسمنٹ ٹیسٹ کا مقصد بچوں میں چھوٹی جماعت سے تعلیمی صلاحتیوں کو بڑھانا ہے۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے مطابق آٹھویں جماعت کا اسیسمنٹ ٹیسٹ پیکٹا کے ماتحت منعقد کروایا جائے گا، پیکٹا کی جانب سے امتحان کا طریقہ کار آئندہ 20 روز میں واضح کر دیا جائے گا، پہلے مرحلہ میں اسیسمنٹ ٹیسٹ صرف سرکاری اسکولوں میں منعقد کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کیلئے بورڈ امتحان آپشنل رکھا جائے گا، بورڈ امتحان آئندہ سال فروری یا مارچ میں لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں تعلیمی معیار پر اکثر سوالات اٹھائے جاتے ہیں، اور کہاجاتا ہے کہ ناقص تعلیمی نظام کی وجہ سے ڈگری ملنے کے بعد طلباء عملی میدان میں ناکام رہتے ہیں۔ ماہرین روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم پر زور دے رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








