منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور طلبہ کا قومی جذبے سے بھرپور اظہار

09 اگست, 2025 11:05

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبا کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

طلبا سے خصوصی نشست کا انعقاد میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا جس میں طلبا نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر اور طلبا کے درمیان سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

طلبا کی جانب سے سیشن میں بھرپور پذیرائی اور قومی جذبے کا اظہار کیا گیا۔

طلبا نے کہا کہ ایسی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وطن دشمن عناصر نوجوانوں اور افواج پاکستان میں دوری پیدا نہیں کرسکتے، پاکستان کیخلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کیخلاف افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔