منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی

09 اگست, 2025 08:40

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس کے باعث انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایم کیو ایم کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق الطاف حسین کی طبیعت اچانک بگڑنے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا اور ایمبولینس طلب کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے پہلے ان کی رہائش گاہ پر معائنہ کیا، بعد ازاں مزید علاج اور ٹیسٹ کے لیے انہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رابطہ کمیٹی نے کارکنان اور عوام سے الطاف حسین کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی الطاف حسین شدید علالت کے باعث لندن میں اسپتال داخل ہوئے تھے، جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔