پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم

پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم
اسلام آباد: پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر کی سرپرستی میں معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، معاہدہ امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے امریکا کی سہولت کاری کو سراہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تنازعات دہائیوں سے چل رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے فریقین کو قریب لانے کیلئے معاہدہ کروانے میں مدد دی، پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہائیوں پرانے تنازع کے خاتمے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
وائٹ ہاؤس میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پشینیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کا مقصد دہائیوں پر جاری کشیدگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ باہمی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا اور تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








