پاکستان میں پہلی بار پیدائش پر بچےکا ڈیجیٹل اندراج، برتھ رجسٹریشن کی فیس ختم

for-the-first-time-in-pakistan-digital-registration-of-a-child-at-birth-birth-registration-fee-abolished
کراچی: پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ کی پیدائش پر اس کا ڈیجیٹل اندراج کیا گیا۔
ترجمان چیف سیکرٹری سندھ کے مطابق حیدرآباد کے سرکاری اسپتال میں بچے کی پیدائش پر اس کا ڈیجیٹل اندراج کرایا گیا۔
چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ سندھ کے اسپتالوں میں منصوبےکے تحت اندراج جاری ہے، 36 سرکاری اور 13 نجی اسپتالوں میں برتھ رجسٹریشن شروع کی گئی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ محکمہ صحت، نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے اور سندھ بھر میں برتھ رجسٹریشن کی تمام فیسیں ختم کر دی گئی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








