مری جانے والے سیاحوں کیلئے اہم خبر

Important News for Tourists Traveling to Murree
ملکہ کوہسار مری میں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامہ آرائی سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ نے سخت سیکیورٹی اقدامات کرتے ہوئے سیکشن 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق 12، 13 اور 14 اگست کو مری کی معروف سیرگاہیں، مال روڈ اور جی پی او چوک، صرف فیملیز کے لیے کھلی رہیں گی۔ ان مقامات پر غیر ضروری عوامی داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، اور مقدمات بھی درج ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








