پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو بھارت ہراساں کرنے لگا، 4 سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کا نوٹس

India starts harassing Pakistani High Commission officials, 4 diplomats given notice to vacate their homes
بھارت کی جانب سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کو ہراساں کیا جانے لگا۔
ذرائع کے مطابق 4 پاکستانی سفارتکاروں کو گھر خالی کرنے کےنوٹس جاری کردیے گئے ہیں، پاکستانی سفارتکار نجی رہائش گاہوں پر کرائے پر مقیم ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چاروں سفارت کاروں کو ان کے مالک مکان کی طرف سے کانٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی نوٹس جاری کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت کاروں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے جبکہ ان کے گھر گیس اور انٹرنیٹ کی سہولیات وقتاً فوقتاً روکی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارت کاروں سمیت 17 اسٹاف ارکان کے بھارتی ویزوں میں توسیع بھی بھارتی وزارت خارجہ میں التوا کا شکار ہے، 17 پاکستانی اہلکاروں کے لیے 3 سے 5 ماہ پہلے ویزوں میں توسیع کے بارے میں بھارت کو درخواست کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا پانی بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن میں ڈیڑھ ماہ سے بھارتی اخبارات کی ترسیل بھی بند ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








