منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

گلگت بلتستان کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ،7 رضاکار جاں بحق

11 اگست, 2025 11:50

گلگت بلتستان کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 7 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان  پر مٹی کا تودہ آگرا۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد ملبے تلے دب کر زخمی بھی ہوئے، حادثے میں زخمی 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیاں عروج پر ہیں اور گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، شیشپر نالے سے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد نالے میں سیلاب آگیا ہے، سیلاب سے متصل آبادیوں کی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، دنیور نالے میں امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سیلاب سے لوگوں کی زرعی زمینیں متاثر ہوئی ہیں اور درخت بہہ گئے ہیں، سیلاب سے قراقرم ہائی وے بھی متاثر ہوا ہے اور شاہراہ ہنزہ ایک بار پھر بند ہو گئی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم کے کٹاؤ کی وجہ سے ہنزہ کیلئے ٹریفک کو نگر کے روڈ سے گزارا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔