منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

اقلیت سے تعلق رکھنے والے کئی پاکستانی سپوتوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، وزیراعظم

11 اگست, 2025 10:20

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیت سے تعلق رکھنے والے کئی پاکستانی سپوتوں نے ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کوآئین کے تحت تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ صرف آئینی ذمہ داری بلکہ یہ ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد کی 11 اگست 1947 کی تقریر پاکستان میں اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، اقلیت سے تعلق رکھنے والے کئی پاکستانی سپوتوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم بلا تفریق رنگ و نسل یک زبان ہو کر ملکی فرائض کی بااحسن ادائیگی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔