9 مئی مقدمات؛ شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد سمیت دیگر کو سزائیں

May 9 Cases: Shah Mehmood Qureshi Acquitted, Yasmin Rashid and Others Convicted
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو شادمان تھانہ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات سے بری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے کیسز کی سماعت کی، عدالت نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو 5 ، 5 سال قید کی سزا سنائی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر افراد کو بھی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








