منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی کو یومِ آزادی پر احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

11 اگست, 2025 12:10

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو یومِ آزادی پر احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی شو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کو مدِنظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں احتجاج سے کوئی مسئلہ نہیں، البتہ وقت کے انتخاب پر اعتراض ہے، احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے، لیکن 14 اگست کو ایسا کرنا افسوسناک اور ہماری روایات کے خلاف ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ 14 اگست کو قوم جوش و جذبے کے ساتھ یومِ آزادی منائے گی، لیکن اپوزیشن نے اسی دن کچھ اور کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے اعلان کیا تھا کہ پارٹی احتجاج کا دوسرا مرحلہ 14 اگست سے شروع کرے گی، جس کے بعد وہ سندھ کا رخ کرے گی، ہم اس جابر حکومت سے نجات کے لیے پورے ملک کو متحد کریں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔