مہاجروں کو جلا دونگا؛ ڈمپر مافیا کے رہنما کی دھمکی مگر پولیس خاموش

will-burn-migrants-dumper-mafia-leader-threatens-but-police-remain-silent
کراچی جیسے حساس شہر میں نفرت انگیز بیانات ایک بار پھر فضا کو کشیدہ کرنے لگے۔
حالیہ دنوں میں ڈمپرز ایسوسی ایشن کے ایک رہنما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ کراچی کے مہاجروں کو زندہ جلانے کی دھمکی دیتا واضح طور پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔
اگر بے قصور ڈمپر جلایا تو مہاجروں کو جلادوں گا صغیر سینٹر میں رہنے والے سب لوگوں کو جانتا ہوں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود کے ساتھی کی دھمکی@MuradAliShahPPP @MediaCellPPP @sharjeelinam @KamalMQM @MQMTelevision @ZiaLanjar @SaeedGhani1 @SindhPoliceDMC @sindhinfodepart pic.twitter.com/KeJzaEfVIa
— Wajahat Ali Abidi (@AbidiFactors) August 10, 2025
یہ متنازع ویڈیو ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے جس میں ایک شخص بڑے اعتماد سے مہاجروں کے خلاف انتہائی سنگین اور تشدد آمیز زبان استعمال کرتا ہے۔
ویڈیو میں وہ کہتا ہے کو میں کراچی میں مہاجروں کو جلا دوں گا۔ یہ کلپ جیسے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوا، عوامی حلقوں، سماجی کارکنوں اور سیاسی نمائندوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔
متعدد صارفین نے سوال اٹھایا کہ یہ نفرت انگیز بیان آخر کس کے حوصلے سے دیا گیا؟ اب تک سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش کیوں ہیں؟
کراچی جو کہ لسانی اور نسلی تنوع کا گہوارہ ہے وہاں اس طرح کی دھمکیاں صرف ایک فرد کی رائے نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے خطرناک پیغام ہو سکتی ہیں۔ ایسے بیانات نہ صرف انتشار کو ہوا دیتے ہیں بلکہ شہر کے امن کو بھی براہِ راست متاثر کرتے ہیں۔
خبر کے منظرِ عام پر آنے کے باوجود سندھ حکومت، محکمہ داخلہ یا کراچی پولیس کی جانب سے اب تک کوئی واضح مؤقف یا قانونی کارروائی سامنے نہیں آئی۔ یہ خاموشی عوامی سطح پر بےچینی کو بڑھا رہی ہے، خاص طور پر ان طبقوں میں جو پہلے ہی خود کو عدم تحفظ کا شکار سمجھتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کیا پاکستان جیسے کثیرالقومی ملک میں اس قسم کی نفرت آمیز دھمکیاں دینا قابلِ گرفت جرم نہیں؟
واضح رہے کہ ہفتہ و اتوار کی رات گئے ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان بھائی بہن شہید ہوگئے تھے جبکہ انکے والد شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
افسوسناک واقعے کے بعد شہریوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سات ڈمپرز کو نذر آتش کیا جس پر پولیس نے متعدد شہریوں کو گرفتار کرلیا مگر مہاجر کمیونٹی کو جلانے کی دھمکی دینے والوں سے مذاکرات میں مصروف ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








