منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی گھڑی چوری؛ قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

11 اگست, 2025 16:11

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی سے بارسلونا میں قیمتی گھڑی چھین لی گئی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی سیاحت کی غرض سے بارسلونا میں موجود تھے کہ دورانِ سفر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر گیلانی نے تصدیق کی کہ ان سے اور ان کے میزبان سے ایک قیمتی گھڑی چھین لی گئی۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ گھڑی تقریباً 12 یا 13 سال قبل اس وقت خریدی تھی جب سونا نسبتاً سستا تھا، تاہم وقت کے ساتھ سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث اب اس گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تک جا پہنچی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1 کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے۔

عبدالقادر گیلانی نے مزید کہا کہ اگرچہ سونا مردوں کے لیے پہننا شرعی طور پر ممنوع ہے، لیکن سفر کے دوران سونا ساتھ رکھنا عقل مندی ہے، تاکہ ہنگامی حالات میں اسے فروخت کرکے مدد لی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے وقت وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ تھے، اور اگرچہ قیمتی گھڑی سے محروم ہونا افسوسناک ہے، تاہم اللہ کا شکر ہے کہ جان محفوظ رہی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔