منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

حکومت کا پی ٹی آئی دور سے موازنہ؛ عوامی اطمینان پر سروے میں انکشافات

12 اگست, 2025 16:36

گیلپ پاکستان نے تاجروں کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں حکومتی معاشی پالیسیز میں اضافے پر اعتماد ظاہر ہوا ہے۔

سروے میں کاروباری برادری کے حکومتی معاشی پالیسیز پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور کارکردگی کی تعریف کی۔

46 فیصد نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو تحریک انصاف کی حکومت سے بہتر قرار دیا البتہ 34 فیصد نے کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

سروے میں ملکی کاروبار ی صورتحال پر تاجروں کا اعتما د بھی بڑھا، 61 فیصد تاجروں نے کاروباری صورتحال کو اچھا جبکہ 39 فیصد نے کاروبار میں مشکلات کا شکوہ کیا۔

سروے میں مستقبل میں کاروبار میں بہتری کےلیے بھی 61فیصد تاجر پُرامید نظر آئے  البتہ 39 فیصد نے مایوسی کا اظہار کیا جبکہ ملکی سمت پر عدم اطمینان کا اظہار کرنےوالے تاجروں کی شرح میں بھی 11 فیصد کی واضح کمی آئی۔

51 فیصد نے ملک سمت کو غلط جبکہ 49فیصد نے درست کہا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔