سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Great News for Pakistanis Traveling to Saudi Arabia and Gulf Countries
جشنِ آزادی کے موقع پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں کو فضائی ٹکٹس پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔ یہ رعایت ڈومیسٹک پروازوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، گلف ممالک، متحدہ عرب امارات اور کویت کے لیے جاری کیے گئے ٹکٹس پر بھی لاگو ہوگی۔ اس حوالے سے لاہور سمیت ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
اسی طرح ایک نجی ایئر لائن نے بھی جشنِ آزادی کی مناسبت سے 11 سے 17 اگست کے دوران خریدے گئے ڈومیسٹک اور یو اے ای کے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، جو 11 اگست سے 30 ستمبر تک کے سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوگی۔
ترجمان نجی ایئر لائن نے بتایا کہ یہ رعایت ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس پر بھی لاگو ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








