سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news for those seeking government jobs
فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا۔
وزارت داخلہ نے فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے باضابطہ اشتہار جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر سے 3 ہزار 229 مرد و خواتین کو کانسٹیبل کے عہدے پر بھرتی کیا جائے گا۔
نئی بھرتیوں میں چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لیے 20، 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے لیے 10 فیصد، گلگت بلتستان کے لیے 6 فیصد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے 4 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
بھرتی کے لیے امیدواروں کی کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ (ایف اے) مقرر کی گئی ہے۔ یہ بھرتیاں فیڈرل کانسٹیبلری کی تنظیم نو کے بعد کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنظیم نو کرتے ہوئے اسے فیڈرل کانسٹیبلری کا نیا نام دیا تھا تاکہ ادارے کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








