نو مئی جلاؤ گھیراؤ: عدالت کا یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

نو مئی جلاؤ گھیراؤ: عدالت کا یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز احمد چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز کو دس سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کے خلاف دونوں کیسز کا فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے سپرٹینڈنٹ جیل کو سزاوں کے جیل ورانٹ جاری کیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








