محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سُنادی

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سُنادی
کراچی میں آئندہ 3 روز تک مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا مطلع ابر آلود جبکہ سمندری ہوائیں بحال ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ دن کے اوقات نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے موسم مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مغربی سمت سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








