منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

پاکستان کا امریکا کے بی ایل اے، مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دینے پر خیر مقدم

12 اگست, 2025 15:24

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کی جانب سے بی ایل اے، مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان بی ایل اے، مجید بریگیڈ کو 18جولائی 2024 سے دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس اور خضدار بس حملے میں بھی یہ دونوں ہی ملوث ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں متعدد لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بی ایل اے، مجید بریگیڈ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں، پاکستان نے بے شمار قربانیوں سے خطے، دنیا کا تحفظ ممکن بنایا۔

پاکستان اپنے شہروں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، دہشت گردی مشترکہ چیلنج،عالمی برادری سے تعاون جاری رکھیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔