سیکیورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک

میر علی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا خود کش حملہ، 5 افراد جاں بحق؛ 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمباڑہ میں آپریشن کرتے ہوئے 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 اگست کی درمیابی شب کارروائی کرتے ہوئے مزید تین بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 7 اگست سے جاری آپریشن میں 50 خوارج مارے جاچکے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے 7 سے 9 اگست کے درمیان 47 خوارج کو ہلاک کیا، اب مزید 3 خوارج مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








