چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت

نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس آف پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت کرلی۔
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیداد نیلامی کے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس پرانے بینچ کو بھجواتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مناسب ہوگا یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے۔
بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آگیا ہے، تفصیلی فیصلے پر بحریہ کی طرف سے اضافی معروضات جمع کراؤں گا۔
عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کے وکیل اضافی معروضات جمع کرانے کی اجازت دے دی، بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









