ایک کیس کی کتنی فیس لیتے ہیں؟ اسپیکر کے سوال پر لطیف کھوسہ کا حیران کن انکشاف

How much does one charge for a case? Latif Khosa's surprising revelation on the speaker's question
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے لطیف کھوسہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق میں دلچسپ نوک جھوک ہوئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران لطیف کھوسہ نے ایوان میں سپریم کورٹ کی فیسوں میں اضافے کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
لطیف کھوسہ نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، پہلے ریویو ٹکٹ کی فیس 5 ہزار مقرر تھی اب 50 ہزار کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ میں ہر قسم کی اپیلوں کے ٹکٹوں کی فیس بڑھا دی گئی ہے۔
اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے سوال کیا آپ ایک کیس کی کتنی فیس لیتے ہیں ؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے حنیف عباسی کے خلاف کیس میں 5 کروڑ کی پیشکش ہوئی تھی مگر میں نے سیاسی شخصیت کے خلاف کیس لینے سے انکار کردیا۔
اسپیکر نے لطیف کھوسہ سے کہا کہ آپ ایک کیس کا 5 کروڑ لیتے ہیں کبھی کوئی کھانا شانا بھی کھلاتے ہیں؟ اس پر قانون دان نے جواب دیا کہ جب آپ کہیں گے کھلا دیں گے ۔
اسپیکر نے ازراہ مزاح کہا کہ ممبران سے کہوں کہ آپ سے کھانا کھائیں، اجلاس کے بعد آپ سے ملوں گا آپ تو بہت پیسے لیتے ہیں۔
اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ ادھر حنیف عباسی موجود ہیں جنھیں رات کے اندھیرے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تاہم عدالتوں نے بعد میں بری بھی کردیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








