پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام آپریشن میں بھارتی افواج کی بدترین ناکامی

13 اگست, 2025 14:53

کلگام (KMS) — مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں قابض بھارتی افواج کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بارہ روز تک جاری رہنے والے محاصرہ و تلاشی آپریشن (CASO) میں نو بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ فوجی ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی ناکارہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ دہائیوں میں بھارتی فوج اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان سب سے طویل لڑائی ثابت ہوئی۔ سخت محاصرے اور شدید گولہ باری کے دوران بھارتی فوجیوں کو کھانے پینے کی اشیاء نہیں پہنچ سکیں، حتیٰ کہ کئی فوجی مٹی کھانے پر مجبور ہو گئے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آج بھی دو افسر اور جوان ہلاک جبکہ 14 شدید زخمی ہوئے، جن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی شامل ہے۔ ایک فوجی کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں اس نے کہا: “پانچ دن سے کھانے پینے کو کچھ نہیں، اب بچنے کی امید نہیں۔”

شہید فوجیوں کے لواحقین نے انکشاف کیا کہ فوجی قیادت اور حکومت صرف دعوؤں کی حد تک بہادر ہے، حقیقت میں وہ دشمن کے سامنے لاچار ہو چکے ہیں۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) نے کلگام آپریشن کو بھارتی فوج کی حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی شرمناک ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت سیاسی ناکامی چھپانے کے لیے کٹھ پتلی فوجی آپریشن کروا رہی ہے۔

مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ چار روزہ جنگ میں شرمندگی اور امریکہ کے ساتھ ٹیرف تنازع کے بعد مودی حکومت نے فوجی جانیں میڈیا اسٹنٹ کے لیے داؤ پر لگا دیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔