امریکا دہشتگردی کو قابو کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کا معترف

Important Announcement by the USA Regarding Pakistanis
پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں امریکا پاکستان کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، اجلاس کی مشترکہ صدارت نبیل منیر اور گریگوری لوگوفونے کی۔
اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، جعفر ایکسپریس، خضدار اسکول بس حملے میں جانی نقصان پر امریکا نے اظہار تعزیت کیا۔
اعلامیے کے مطابق امریکا نے علاقائی و عالمی امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا، انسداد دہشتگردی کے لیے ادارہ جاتی ڈھانچے اور صلاحیتوں بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دہشتگردی میں ابھرتی ٹیکنالوجیز کے استعمال کی روک تھام پر زور دیا گیا۔
اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا، دیرپا امن و استحکام کے لیے باہمی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا، انسداد دہشتگردی کے لیے پائیدار اور مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








