جشن آزادی پر نادرا کے دفاتر بند ہوں گے یا نہیں؟ اہم اعلان

Major revolution in Pakistan’s identification system; modern facilities introduced for citizens
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے تمام دفاتر کو دو روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے جشن آزادی کی خصوصی تقریبات کے پیش نظر 13 اگست 2025 بروز بدھ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ 14 اگست کو ملک بھر میں یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی۔ اس لیے اسلام آباد میں نادرا کے تمام دفاتر 13 اور 14 اگست بروز بدھ اور جمعرات بند رہیں گے۔
مزید براں، نادرا کے چوبیس گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 12 اور 13 اگست کی درمیانی رات 12 بجے سے لے کر 15 اگست بروز جمعہ صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ نادرا نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن اور دیگر خدمات کے لیے آن لائن پلیٹ فارم پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا استعمال کریں، جو 24 گھنٹے دستیاب رہے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








