14 اگست کو گیس کی بندش ہو گی یا نہیں؟ اہم اعلان

Temporary Gas Suspension: How Many Hours Will Gas Be Unavailable Tomorrow Morning?
سوئی سدرن نے 14 اگست کو گیس بندش کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے گیس کی بندش کا اعلان واپس لے لیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری تازہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں گیس کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی اور کسی قسم کی بندش نہیں کی جائے گی۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق یہ فیصلہ یومِ آزادی کی تعطیل کے پیشِ نظر صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کراچی واٹر بورڈ کی پائپ لائن کی بحالی کا شیڈول بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل کمپنی نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ ہارون آباد سائٹ ایریا میں گیس پائپ لائن کی منتقلی کے باعث 14 اگست کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
جن علاقوں میں گیس بندش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ان میں شیرشاہ، سائٹ، جہان آباد، میانوالی کالونی، لاشاری محلہ، میٹروویل، باوانی چالی، پٹھان کالونی، پرانا گولیمار، ریکسر کالونی، حسن اولیا، مسلم آباد، سائٹ انڈسٹریل ایریا، ہارون آباد، گلبائی، ماڑی پور، ٹکری ولیج اور مسلم کالونی شامل تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








