شہریوں کی بڑی مشکل حل؛ شناختی کارڈ رینیو کروانے کا آسان طریقہ جانیے

Great News for Those Getting Their ID Cards Made
نادرا نے شہریوں کے لیے شناختی کارڈ کی تجدید کو مزید آسان اور تیز تر بنا دیا ہے۔
اب شہری اپنے موبائل فون کے ذریعے "پاک آئی ڈی” موبائل ایپ استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید کر سکتے ہیں، جس سے طویل قطاروں اور دفتر کے چکر لگانے سے نجات ممکن ہو گئی ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ طریقے کے مطابق صارفین کو سب سے پہلے "پاک آئی ڈی” موبائل ایپ اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی، جس کے بعد اکاؤنٹ رجسٹر کر کے لاگ ان کرنا ہو گا۔ ایپ میں "Apply for ID Card” کے آپشن پر کلک کرنے کے بعد اگر درخواست اپنی ذات کے لیے ہے تو "Myself” اور اگر کسی قریبی رشتہ دار جیسے والد، والدہ، شریک حیات، بہن، بھائی یا بیٹی کے لیے ہے تو "My Blood Relative” کا انتخاب کرنا ہو گا۔ شرط یہ ہے کہ متعلقہ فرد درخواست کے وقت خود موجود ہو۔
اگلے مرحلے میں "Renew” کا انتخاب کر کے درخواست کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ بعد ازاں، ایپ انگلیوں یا انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کے لیے رہنمائی فراہم کرے گی، جو دیے گئے طریقہ کار کے مطابق مکمل کرنی ہو گی۔
اس کے بعد فوٹو گراف کا مرحلہ آتا ہے، جس میں صارف کو سفید پس منظر کے ساتھ بغیر عینک کے تصویر کھینچنی ہوگی۔ یہ تصویر کیمرہ اسکرین پر موجود چہرے کے دائرے کے اندر ہونی چاہیے۔ تصویر لینے کے بعد "Apply” اور پھر "Done” پر کلک کرنا ہوگا، جس کے بعد مکمل درخواست کی تفصیلات ایپ پر ظاہر ہو جائیں گی۔
درخواست مکمل کرنے کے بعد صارف کو پراسیسنگ کیٹیگری کا انتخاب کرنا ہوگا۔ "ایگزیکٹو” کیٹیگری میں فیس کی ادائیگی کے بعد شناختی کارڈ سات دن کے اندر موصول ہو گا، "ارجنٹ” کیٹیگری میں 12 دن اور "نارمل” کیٹیگری میں 30 دن میں شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








