پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

مقبوضہ کشمیر؛ یوم آزادی پر قائداعظم، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں

14 اگست, 2025 23:53

یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر غیور اور بہادر کشمیری عوام نے بھارت کے جبر کو اپنے عزم تلے روندتے ہوئے پاکستان سے محبت کا بے مثال ثبوت دیدیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری اور کڑی نگرانی کے باوجود پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر کشمیری عوام نے اپنی لازوال وابستگی اور قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مبارکباد اور یومِ تشکر کے پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے۔

سرینگر اور دیگر علاقوں میں آویزاں بینرز پر "یومِ تشکر پاکستان” اور "آپریشن بنیان مرصوص” کے الفاظ درج تھے، جو کشمیریوں کی پاکستانی فوج پر اعتماد اور تحفظ کے احساس کو ظاہر کرتے ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کو یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے بھارت کے یومِ آزادی 15 اگست کو کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  غیور کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کو جابر اور قابض سمجھتے ہیں۔

حریت رہنماؤں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 15 اگست کو مکمل ہڑتال کی جائے گی تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک متنازع علاقہ ہے جس کے عوام اپنے حقِ خودارادیت کے منتظر ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔