پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

15 اگست, 2025 23:59

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دو ہفتوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 84پیسےفی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 272روپے 99پیسےفی لیٹرمقرر کر دی گئی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 264روپے 61 پیسےفی لیٹر پر بر قرار رکھا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے 19پیسےکمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 162.37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔