پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

پاک فوج اور ایف سی کا سوات اور باجوڑ میں فلڈ ریلیف آپریشن

15 اگست, 2025 19:00

سوات: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا سوات اور باجوڑ میں سیلابی صورت حال سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ آئی جی ایف سی نارتھ کا ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہاہے۔

تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔ باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، راشن اور ادویات کی فراہمی بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر کی جا رہی ہے۔

پاک فوج کی ٹیموں کے آتے ہی پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند لگ گئے جبکہ تمام سیلاب زدگان کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔