ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؑ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

The Chehlum of Imam Hussain (RA) is being observed with reverence and respect across the country
ملک بھر میں میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ملک بھر سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوں گے، نوحہ خوانی اور ماتم برپا کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا۔
مجلس 11 بجے شروع ہوگی، مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے، ایک بجکر 45 منٹ پر نماز ظہرین ادا کی جائے گی، نماز ظہرین علامہ ناظر عباس تقوی پڑھائیں گے، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔ چہلم کے لیے کراچی میں سیکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ایم اے جناح روڈ جلوس کے راستوں کے اطراف کی سڑکیں اور گلیاں کنٹینرز رکھ کر بند کردی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس جزوی معطل ہوگی۔
لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازہ سے برآمد ہوگا جبکہ جلوس روایتی راستوں سے ہو کر کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہو گا۔
پنجاب میں 382 جلوسوں اور مجالس کے لیے 30 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ چہلم امام حسینؑ کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔
چہلم کے موقع پر لاہور پولیس کے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں، 40 مجالس اور 12 عزاداری جلوسوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں جبکہ 12ایس پیز کی نگرانی میں 400 سے زائد اپر سب آرڈینیٹس بھی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔
پشاور میں چہلم امام حسینؑ کے سلسلے میں آج 2 جلوس ذوالجناح برآمد ہوں گے، جلوسوں کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ پہلا جلوس امام بارگاہ آخوندآباد سے سہ پہر 3 بجے برآمد ہوگا جبکہ دوسرا جلوس جامع مسجد کوچہ رسالدار سے 3 بجے برآمد ہوگا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








