پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت دفاع کی ضمانت ہے، خواجہ آصف

15 اگست, 2025 16:04

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت دفاع کی ضمانت ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیو کلیئر بلیک میلنگ کررہا ہے نہ ہی یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے اثاثے ملکی دفاع کے لیے ہیں، کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت دفاع کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ڈراؤنا خوب بن چکا، نریندرمودی بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کررہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جنگ جیتی، مودی کے لیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آرہی ہے، بھارت میں مودی کیخلاف آوازیں اٹھائی جارہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔